بھارتی جارحیت پر حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے: فردوس عاشق
سیالکوٹ (نامہ نگار) سابق وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اور بھارتی فوجیوں نے فائرنگ وگولہ باری کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں بھارتی فائرنگ وگولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے موقع پر بات چیت کے دوران کہا کہ بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس معاملہ میں حکومت کو سخت موقف اختیار کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فائرنگ وگولہ باری کی وجہ سے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن پر دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
فردوس عاشق