• news

عید کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے عدالتیں اور دفاتر کھل گئے، حاضری کم رہی

لاہور (اے پی پی) عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدالتیں، تعلیمی ادارے اور دفاتر کھل گئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں پہلے روز حاضری معمول سے کم اور عدالتوں میں وکلاء اور سائلین کی تعداد کم دیکھنے میں آئی۔ عید قربان کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی عید الاضحیٰ کے چوتھے روز شہر کے اکثر دفاتر سکولوں اور تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے بہت کم رہی جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر کم رش رہا۔
دفاتر کھل گئے

ای پیپر-دی نیشن