• news

فیصل آباد: لو میرج کرنے والا جوڑا لڑکی کے رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لو میرج کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے قریبی رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے 202 ر۔ ب کے رہائشی خوشی محمد کے بیٹے شہباز نے غلام مصطفی کی بیٹی سمیرا سے چند روز قبل کورٹ میرج کی تھی۔ گذشتہ روز لڑکی کے رشتہ داروں نے اندھادھند فائرنگ کر کے شہباز اور اس کی اہلیہ سمیرا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مارچری یونٹ منتقل کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔
لو میرج قتل

ای پیپر-دی نیشن