جنرل کیانی کے کہنے پر اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کا اعلان کیا: پنیٹا
کراچی (نوائے وقت نیوز) بھارتی ذرائع ابلاغ اور گلف نیوز نے سابق امریکی وزیر دفاع کی کتاب کے حوالے سے لکھا کہ اسامہ کی ہلاکت کی خبر سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکہ کو کہا تھا، کیانی ملکی داخلی ردعمل سے بچنا چاہتے تھے۔ اسامہ کی ایبٹ آباد میں پانچ سال سے موجودگی اور ان کی ہلاکت کے بارے آگاہ کرنے پر اشفاق کیانی دنگ رہ گئے۔ لیون پنیٹا کے مطابق اوباما قوم سے خطاب سے پہلے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہتے تھے لیکن جنرل کیانی کے اصرار پر اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا خطاب سے پہلے اوباما نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی سے فون پر بات کی لیون پنیٹا لکھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاح پاشا کو فون کیا ۔لیون پنیٹا لکھتے ہیں کہ انہوں نے شجاع پاشا سے کہا اس بارے انہیں یا ان کی ایجنسی کو آگاہ نہ کرنا ان کی منصوبہ بندی تھی۔ انہوں نے ایسا جان بوجھ کر کیا۔ شجاع پاشا نے بہت مایوسی کے انداز میں جواب دیا کہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اسامہ کو ختم کیا۔ ان باتوں کا انکشاف سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنی کتاب Worthy Fights A Memoir of Leadersihp in War and Peace میں کیا۔
پنیٹا