عید کے موقع پر صدر کی طرف سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان نہ ہو سکا
حیدر آباد ٹائون(آن لائن) پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کو عید کے موقع پر بھی رہائی نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کی طرف سے امسال عید قربان کے موقع پر قیدیوں کی قید میں کمی اور رہا کرنے کا حکم نامہ جاری نہ ہو سکا‘ جس پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں سینکڑوں قیدی استفادہ نہ کر سکے۔