• news

گوجرانوالہ: ہوٹل مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے 2 ملزموں کا 7 روزہ ریمانڈ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ہوٹل مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے 2 ملزمان  کا 7 روزہ  ریمانڈ دے دیا۔ تھانہ سٹی کامونکی پولیس نے آصف اور فضل الرحمن کو سخت حفاظتی پہرہ میں انسداد  دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اتفاق عباسی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس دوران   پولیس کی استدعا پر فاضل عدالت نے دونوں ملزمان  کو 7 روزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یاد رہے کہ 19 ستمبر کو ملزمان نے  ہوٹل مالک حامد  کے گھر مٹھائی کا ڈبہ بھیجا تھا جس میں گرنیڈ تھا ان ملزمان پر  الزام ہے کہ انہوں نے ہوٹل مالک  حامد سے 10  کروڑ روپے بھتہ مانگا اور نہ دینے  کی صورت میں  سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جبکہ  پولیس نے دونوں ملزموں  کو چند روز قبل کرک سے گرفتار کر لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن