• news

قومی کھلاڑیوں کا این او سی نہ ملنے کے باوجود ملائیشین ہاکی لیگ کھیلنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) قومی ہاکی ٹےم کے کھلاڑےوں نے فےڈرےشن کی جانب سے اےن او سی نہ ملنے کے باوجود ملائیشین ہاکی لیگ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ چمپئنز ٹرافی میں شرکت کا دارومدار فیڈریشن کی حکمت عملی پر ہوگا۔ پاکستان ہاکی فےڈرےشن نے ایک روز قبل قومی ہاکی ٹیم کے چھ کھلاڑیوںکو ملائیشین ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شکیل عباسی نے کہا کہ میں گزشتہ چار برس سے ملائیشین لیگ میں حصہ لے رہا ہوں جہاں کے آرگنائزرز کے ساتھ ہم نے پہلے سے کمٹ منٹ کررکھی ہے ۔ لیگ کا انعقاد 24 اکتوبر سے 13 دسمبر تک ہوگا جبکہ چیمپئنز ٹرافی6 سے 14 دسمبر تک کھیلی جائے گی اگر فیڈریشن چاہے تو ایونٹ کی صورتحال کو دیکھ کر ملیشیاءسے براہ راست چیمپئنزٹرافی میں شرکت کیلئے آسکتے ہیں ۔ میں نے ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کو اہمیت دی اورمتعدد بار پرکشش پیش کشیں ٹھکرا کر ملک کی نمائندگی کی لیکن ملائیشین لیگ چھوڑکر وعدہ خلافی نہیں کرنا چاہتا۔ حکومت اور فیڈریشن کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ ہونے پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی دلبرداشتہ ہورہے ہیں ہر کوئی گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ کی بات کر رہا ہے لیکن مجھ سمیت جو لوگ دس دس سال سے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں آج بھی ملازمتوں سے محروم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن