چیف آف ائر سٹاف سکواش چیمپئن شپ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائےگا
لاہور (نمائندہ سپورٹس) چیف آف ائر سٹاف سکواش چیمپئن شپ کے لئے پاکستان سکواش فیڈریشن نے ہنگامی بنیادوں پر قومی کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے اتوار تک تمام کھلاڑیوں کو اسلام آباد تربیتی کیمپ کے لئے طلب کر لیا جائے گا۔ قومی سکواش کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ نہ ہونے کی وجہ تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ حال ہی میں انچیون میں کھیلی جانیوالی ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑی انفرادی اور ٹیم ایونٹ میں مکمل طور پر ناکام رہے تھے۔ چیمپئن شپ کا کوالیفا ئنگ راﺅنڈ 16 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ 25 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے اس ایونٹ کا مین راﺅنڈ 18اکتوبر سے کھیلا جائےگا۔