آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز 2-0 سے جیت لی
دبئی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 215 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ قومی ٹیم کو 126 رنز کا آغاز ملا تاہم بعد میں آنے والے بلے باز کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ احمد شہزاد 61، سرفراز احمد 65، اسد شفیق 29، کپتان مصباح الحق 15، عمر اکمل 5، شاہد آفریدی 2، وہاب ریاض 2، رضا حسن صفر، ذوالفقار بابر 6 اور محمد عرفان صفر پر آ¶ٹ ہوئے۔ فواد عالم 39 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ مچل جانسن نے 3، رچرڈسن، ڈوہرٹی، فولکنر اور لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی ٹیم کو 22 رنز کا آغاز ملا تاہم چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ کی وجہ سے ہدف 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر 29، ایرون فنچ 14، سمتھ 12، جارج بیلی 28، گلین میکس ویل 76 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ فولکنر 26 اور بریڈ ہیڈن 17 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ گلین میکس ویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا آخری میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا۔