• news

علامہ طاہر القادری کی خدمت میں چند گزارشات

مکرمی! قائد انقلاب جناب طاہر القادری ایک مرتبہ دوبارہ کینڈا سے واپس آکر لاہور سے ہوتے ہوئے بالآخر اسلام آباد پہنچ کر پارلیمنٹ ہاوس اور سپریم کورٹ سمیت دیگر ریاستی عظمت کی حامل اہم عمارتوں کا گھیرائو کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اسے حکومت وقت کی نا اہلی یا کشادہ دلی گردانیں۔ علامہ صاحب اگر پیغمبر اسلام کی سیرت طیبہ پر بغور نظر دوڑائیں تو یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہوجائے گی کہ آپ نے تو اپنے بد ترین دشمنوں پر بھی رائے ٹھونسنے کی بجائے پیار، محبت اور خوشی اخلاقی سے ان کے دلوں کو تسخیر کیا اور پیغمبر اسلام کی خوشی اخلاقی کا ہی نتیجہ ہے کہ آج دنیا کے ہر کونے کونے میں خدا کی وحدانیت اور محمدؐ کی رسالت کے ماننے والوں کی آواز پوری آب و تاب اور جاہ جلال سے گونج رہی ہے۔ علاوہ ازیں اس بارے میں تو کوئی بھی دو رائے نہیں ہے کہ ہمارے ملکی نظام اور منتخب نمائندوں میں ہزاروں خامیاں موجود ہیں جن کی اصلاح ضروری ہے۔(وحید مراد لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن