بانکی مون پاکستان بھارت کشیدگی ختم، مسئلہ کشمیر حل کرائیں: علی گیلانی
سرینگر (ثناء نیوز) چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) سید علی گیلانی نے سیزفائر لائن اور ورکنگ بارڈر پر جاری گولہ باری اور اس کے نتیجے میں ہو رہی سول ہلاکتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سیکرٹری جنرل بانکی مون سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ روایتی بیان بازی سے آگے بڑھ کے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے اصل باعث تنازعہ کشمیر کو عوامی خواہشات اور اس کے تاریخی پسِ منظر کے مطابق حل کرانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور خطے کو تباہ کُن جنگ سے بچانے کے لئے اپنا رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے جائز خطے سکاٹ لینڈ میں لوگوں کی خواہشات اور امنگوں کا پتہ لگانے کے لیے اگر ایفرنڈم کا انعقاد عمل میں لایا جاسکتا ہے تو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں کشمیر میں رائے شماری کرانے میں کیا حرج اور کون سی قباحت ہے۔ سرحدی تناؤ اور گولہ باری کی بنیادی وجہ کشمیر کا متنازعہ ہونا ہے اور جب تک اس مسئلے کا حتمی حل نہیں نکالا جاتا نہ صرف انسانی زندگیوں کے اتلاف کا یہ سلسلہ جاری رہے گا بلکہ دونوں کے مابین ایک تباہ کُن جنگ چھڑجانے کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔ اپنا جابرانہ قبضہ جاری رکھنا چاہتا ہے بلکہ یہ اپنے ہمسایہ ممالک پر بھی اپنی دھاک اور دباؤ قائم کرانا چاہتا ہے۔
علی گیلانی