پاکستان بھارت کشیدگی: جمشید دستی نے تحریک التواء جمع کرا دی
ایبٹ اباد (اے این این) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے تحریک التواء جمع کروادی۔ حکومت کی اس ایشو پرخاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، بلاو ل بھٹو زرداری پاکستان کا وزیر اعظم بنا توملک میں جنس پرستی کے اڈے کھل جائیں گے، نظام کی تبدیلی کیلئے عمران خان کے ملتان کے جلسہ میں شرکت کروں گا۔باباحیدرزمان کی رہائش گاہ پر ایبٹ آباد میں الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو میں جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ سمیت دیگر نئے صوبوں کا قیام ملک کی اہم ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام کیلئے پچیس اکتوبر کو ڈی جی خان سے جلسہ کے ذریعے تحریک کا باقاعدہ آغاز کروں گا۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس نہ بنے تو ملک کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے، عمران خان اور نواز شریف کے منشور میں نئے صوبوں کا قیام نہیں اور نہ ہی وہ ان کے قیام کیلئے مخلص ہیں۔
تحریک التواء