• news

کئی شہروں میں بجلی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج

گجرات، گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) کئی شہروں میں بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق عید گزرنے کے باوجود گجرات میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی جان نہ چھوٹ سکی۔ خواتین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سب سے زیادہ مسئلہ درپیش ہے۔ 5 روز کے دوران خواتین من مرضی کے کھانے بنانے سے محروم ہیں۔ مجبوری کے تحت لوگ باہر ہوٹلوں سے کھانے کھا رہے ہیں۔ گزشتہ روز محلہ کالو پورہ، محلہ چاہ ترہنگ، محلہ چاہ بوڑا، محلہ مسلم آباد، قمر سیالوی روڈ اور کئی علاقوں کی خواتین نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ گوجرانوالہ میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ، شہری حلقوں میں 16 اور گردو نواح میں دورانیہ 20 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ طالب علموں کو تعلیمی اداروں ملازمین کو دفاتر میں کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہریوں نے واپڈا کے مختلف دفاتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ایک تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیپکو کی جانب سے اوور بلنگ کی انتہا کردی ہے اگرحکومت نے اس پر جلد قابونہ پایا تو عوام سڑکوں پر ہوگئی۔
لوڈشیڈنگ

ای پیپر-دی نیشن