• news

مظفر گڑھ: عمران کے جلسہ سے واپس جاتے ہوئے حادثہ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

مظفرگڑھ (نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان بائی پاس پر تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہوگئی، موٹر سائیکل  سوار ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ تحریک انصاف کے کارکن فیاض اور ندیم ملتان کے جلسے میں شرکت کے بعد موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے ڈیرہ غازیخان بائی پاس پر ترکش کالونی کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل گیا جس کے باعث فیاض موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نذیر شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں افراد تحصیل کوٹ ادو کی بستی پتل کے رہائشی تھے۔ اور جلسے میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔
موٹرسائیکل /سلپ

ای پیپر-دی نیشن