سچی جمہوریت میں مفاہمت کی کوئی گنجائش نہیں: ممتاز بھٹو
لاڑکانہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتازعلی خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے سچی جمہوریت میںمفاہمت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، حکومت بنانے او ر گرانے کا اختیار صرف ان جماعتوں کو حاصل ہے جن کو عوام کی اکثریت نے منتخب کیا ہو، ایسی حکومت میںعوام کی مستر د جماعتوں کوکوئی جگہ نہیں ہے۔ پوری دنیا اس اصول پرپابند ہے مگر اس بدنصیب ملک میں سیاستدان مفاہمت کرکے ایکدوسرے کو بچارہے ہیں حالانکہ اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے ایسی مفاہمت کے باعث دنیا بھرمیں بینکوں میں کھربوں روپے چھپے ہوئے ہیں اور بہت بڑے اثاثے اور املاک جمع کی ہوئی ہیں او ران پر نیب میں بڑی رشوت خوری کے مقدمات زیر سماعت ہیں جس وجہ سے انکا حکومت میں ہونا تو دور کی بات مگر سیاست کرنا بھی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے۔
ممتاز بھٹو