جاپان: طاقتور طوفان ’’وونگ فانگ‘‘ آج رات ساحل سے ٹکرائے گا
لندن (بی بی سی اردو) جاپان اس وقت طاقتور طوفان ’وونگ فانگ‘ سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے جو سرکاری ذرائع کے مطابق اس سال جاپان میں آنے والا خطرناک ترین طوفان ہو گا۔ آج رات یا کل کو جب یہ طوفان زمین سے ٹکرائے گا تو اوکی ناوا کا جنوبی جزیرہ اس طوفان کی زد میں آئے گا۔