یورپی یونین نے اسرائیل سے ڈیری مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگا دی
برسلز(اے پی پی) یورپی یونین نے اسرائیل سے ڈیری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2015ء سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین اسرائیل کی طرف سے قبضہ میں لئے گئے فلسطینی علاقوں جن میں مغربی کنارہ ‘ القدس مشرقی( یروشلم ) اور گولان کی پہاڑیاں شامل ہیں کے خلاف اسرائیل سے ڈیری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اعتراف اسرائیلی وزیر زراعت نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2015ء سے گرین لائن سے آگے پیدا ہونے والی ڈیری مصنوعات بلواسطہ اور بلاواسطہ یورپی یونین کو برآمد نہ ہو سکیں گی ۔