گوادر کی بندر گاہ چین سے توانائی کی رسد کیلئے اہم جنکشن ہے : مسعود خان
بیجنگ/ اسلام آباد (آن لائن ) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ گوادرکی بندرگاہ چین سے مصنوعات اور توانائی کی رسد کے لئے ایک اہم جنکشن ہے ،گہرے سمندر کی بندرگاہ گوادرمکمل اور تیار ہونے کے بعد چین کی توانائی کی ضروریات نہایت فعال اور تیز رفتار انداز میں پوری کرے گی، سرمایہ کاری کے لئے سازگار فضا کے باعث بہت سی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے نرم و آزادانہ سرمایہ کاری کی پالیسیاں موجود ہیں۔ بیجنگ میں ’’ پاکستان آئل اینڈ گیس پروموشن کانفرنس ‘‘ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبہ نے کافی ترقی کی ہے۔