• news

کویت: پاکستانی کمیونٹی کی سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی امداد

کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے)کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے مخیر حضرات نے ایک گھنٹہ میں  سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع کر لی۔کویت کی معروف کاروباری شخصیات نے  عرصہ بائیس سال سے ایک خطیر رقم کی کمیٹی ڈالنے کی روایت قائم کی ہوئی ہے اس سلسلہ میں ہرسال ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیاجاتاہے جہاں ہر آنے والے نئے سفیر کے اعزازمیں عشائیہ دیا جاتاہے۔ اختشام اللہ دتہ اس کمیٹی کے روح رواں ہیں ۔گذشتہ روز انہوںنے کمیٹی کے ارکان اور نئے سفیر محمد اسلم خان اورسفارت کاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کویت کی معروف مخیر شخصیات کے علاوہ کثیرتعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن