• news

ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین نے نئے احتجاج کی کال دیدی

ہانگ کا نگ سٹی(آن لائن) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین نے جمعہ کونئے احتجاج کی کال جاری کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین نے جمعہ  کوایک نئے احتجاج کی کال جاری کی ہے۔ قبل ازیں ان مظاہرین اور ہانگ کانگ کی بیجنگ نواز انتظامیہ کے مابین مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ چین کے اس خود مختارعلاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے وہاں روز مرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ یہ مظاہرین چیف ایگزیکٹیو لیونگ چْن یِنگ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن