• news

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (پ ر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ’’نیو سکول پروگرام‘‘ سے مختلف اضلاع میں منسلک نجی سکولوں کے ضلعی رابطہ اجلاس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر کو جھنگ، 16 اکتوبر کو بہاولپور، 17 اکتوبر کو ملتان اور 21 اکتوبر کو لاہور جبکہ 23 اکتوبر کو راولپنڈی میں پارٹنر سکولوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔ ان اجلاسوں میں 510 پارٹنر سکولوں کے نمائندگان شریک ہوں گے جبکہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈائریکٹر وقار عظیم صدارت کریں گے۔ ان اجلاسوں کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے توسط سے ’’نیو سکول پروگرام‘‘ کے ذریعے مستحق طالب علموں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے عمل کو مزید موثر بنانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن