• news

حکومت عالمی سطح پر بھارتی غنڈہ گردی کو بے نقاب کرے: ارشد مغل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی) تنظیم مغلیہ پاکستان کے مرکزی صدر اور سوشل ویلفیئر اکیڈمی گوجرانوالہ کے چیئرمین محمد ارشدمغل نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر گولہ باری کسی صورت قابل قبول نہیں، پاکستانی افواج اور قوم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اگر سرحدوں پر غنڈہ گردی کا سلسلہ بند نہ کیاگیا تو پاکستان کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی غیرت مند قوم ہیں کسی کو اپنے شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے اور  سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن