سات سرکاری اہلکاروں اور افسروں کی ترقی
لاہور (پ ر) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر سپرنٹنڈنٹ/ اسسٹنٹس/ سٹینوگرافر/ سائیکالوجسٹ کو اگلے گریڈ میں ریگولر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ شہباز خان، طاہر محمود، رانا محمد ظفر اقبال اور محمد افضل کو سپرنٹنڈنٹ گریڈ 16 کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جبکہ عبدالحی راشد اور نصیر احمد سینئر سکیل سٹینوگرافر کو پرائیویٹ سیکرٹری گریڈ 17 کے عہدے پر ترقی دے دی۔ جونیئر سائیکالوجسٹ مسز رومانہ سمیع کو گریڈ 18 میں سائیکالوجسٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔