12 اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے: ملک محمود الحسن
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے جائنٹ سیکرٹری لاہور ملک محمود الحسن کے مقامی آفس راشد روڈ پر اجلاس ہوا۔ جس میں عثمان تنویر بٹ سابق کوآرڈینیٹر‘ سردار نسیم‘ صابر طور نے شرکت کی۔ ملک محمود الحسن‘ عثمان تنویر بٹ نے کہا کہ 12 اکتوبر کو آمر نے جمہوری حکومت پر شب خون مارا اور ملک کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا گیا۔ اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔