مسلم لیگ ن نوازشریف حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف آج یوم سیاہ منائے گی ، ملک بھر میں تقریبات ہونگی، مشرف کے اقدام کی مذمت کی جائیگی
اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میں 12اکتوبر 1999ء کو منتخب وزیرا عظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے خلاف مسلم لیگ (ن) و دیگر سیاسی جماعتیں (آج) اتوار کو یوم سیاہ منائیں گی۔ 12اکتوبر 1999ء کو سابق آمر پرویز مشرف نے منتخب جمہوری حکومت کا خاتمہ کر کے اقتدار پر قبضہ حاصل کر لیا تھا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات میں پرویز مشرف کے اس اقدام کی مذمت کی جائے گی۔