بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز برابر کر دی
دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر 7 وکٹوں پر 263 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 62، سرائش رائنا 62 اور دھونی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹیلر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سمتھ 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد شامی کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔