ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ریمپ پر جلوہ اورکیٹ واک سے میلہ لوٹ لیا
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )ٹینس کورٹ کے بعد ثانیہ مرزا کا ریمپ پر بھی جلوہ، دہلی فیشن ویک میں دلکش کیٹ واک کرکے میلہ لوٹ لیا۔نئی دہلی میں لائف سٹائل فیشن ویک کی رنگینیاں اس وقت دوبالا ہوگئیں جب ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا نے بھارت کی ڈیزائنر کی ڈیزائن کردہ فراک زیب تن کئے۔ ریمپ پر واک کی تو حاضرین دل تھام کر بیٹھ گئے۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں ریمپ واک کرکے مزہ آتا ہے اوریہ ان کیلئے اچھا تجربہ ہے۔بھارتی ٹینس سٹار اسے قبل بھی متعدد مرتبہ ریمپ پر جلوے بکھیرچکی ہیں۔