عوام کو نئے پاکستان کے نام پر گمراہ کیا جا رہا ہے: چودھری گلزار احمد
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ دھرنوں سے ملک کا شدید معاشی نقصان ہورہا ہے ۔عوام کو نئے پاکستان کے نام پر گمراہ کیا جارہا ہے ۔عوام جان چکے ہیں کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیچھے کون سی قوتیں کارفرما ہیں ۔ سیاسی رہنماء ذاتی انا کی قربانی دیکر عوام کی خوشحالی کیلئے کام کریں ۔ حکومت ترقی کی کوششیں جاری رکھے گی۔