• news

نئے پاکستان کی جدوجہد میں شہداء ملتان کا لہو بھی شامل ہو گیا: چودھری خالد گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے  رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ آزادی مارچ سے شروع ہونے والی نئے پاکستان کی جدجہد میں شہداء ملتان کا خون بھی شامل ہوگیا ہے ۔تبدیلی کی لہر اب انقلاب میں بدل چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملتان کے افسوس ناک واقعہ میں عمران خان سے اظہار افسوس کی بجائے ان پر مقدمہ اور گرفتاری کا پلان بناکر کارکنوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ۔کارکن ایسی کارروائی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن