ریکوڈک پراجیکٹ کی لیز منسوخی کیخلاف عالمی عدالت میں سماعت جاری
پیرس (نیٹ نیوز) بلوچستان کے اہم پروجیکٹ ریکو ڈک کی لیز کی منسوخی کے خلاف پیرس میں کامرس کی عالمی عدالت میں سماعت گزشتہ روز بھی جاری رہی۔ ریکوڈک پروجیکٹ کی لیزکی منسوخی کے خلاف کینیڈا اورچلی کی کمپنیوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے،جس کے دفاع کے لیے وفاقی حکومت کے نمائندے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک خود بھی موجود ہیں۔ اپیل میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی اہلیہ چیری بلیئر پاکستانی حکومت کی طرف سے وکلا کے پینل کی سربراہی کر رہی ہیں۔ ریکوڈک پروجیکٹ لیزکے2 اہم گواہ معروف سائنسداں ڈاکٹر ثمر مبارک اور بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹری یعقوب بابر کل اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
ریکوڈک کیس