سوات: فائرنگ، ہنگو میں بم حملہ، امن کمیٹی کے 2 ارکان جاں بحق
سوات+ ہنگو (نیوز ڈیسک+ آن لائن) سوات کے علاقے چار باغ میں نامعلوم افراد نے گذشتہ روز فائرنگ کر کے امن کمیٹی کے رکن ایوب خان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور ایوب خان کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا تاہم حملہ آوروں کا سراغ نہ مل سکا۔ کوہاٹ اور اورکزئی کے سرحدی علاقے سپاہ میں شدت پسندوں نے سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی امن لشکر کے رضاکار کی گاڑی گزری تو دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے میں رضا کار اکبر علی موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد امن لشکر کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
سوات امن کمیٹی