سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر سے عدالت کے نام کے حروف کی گمشدگی، پولیس نے ذمہ داری دھرنوں کے شرکاء پر ڈال دی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر لگے عدالت کے نام کے ’’حروف‘‘ کی گمشدگی پر سپریم کورٹ انتظامیہ کے استفسار پر سکیورٹی پر مامور پولیس نے اسکی ذمہ داری مارچ اور دھرنے کے شرکاء پر ڈالتے ہوئے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروا دی۔