بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے جو ناممکن ہے: زاہد حامد
سیالکوٹ (نامہ نگار) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے بھارتی فائرنگ سے زخمی شہریوں کی سی ایم ایچ سیالکوٹ میں عیادت کی اور امدادی رقوم تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا بھارت ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کے ذریعے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے جو ناممکن ہے۔