• news

بھارتی جارحیت کیخلاف پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی فائزہ ملک نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر کی جانیوالی بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن