ملالہ اور بھارتی شہری کو مشترکہ نوبل انعام مغرب کی سازش ہے: حمید گل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)معروف عسکری دانشور جنرل (ر)حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت جلد ہی کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزیاں بند کر دیگا کیونکہ کشیدگی بھارت میں امریکی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملالہ جیسی کم عمر لڑکی کو ایک بھارتی کے ساتھ نوبل پرائز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔