• news

پھالیہ: زمین کے تنازعہ پر بیٹے نے ماں ‘ باپ اور بہن کو قتل کر دیا

پھالیہ +  پاہڑنوالی (نامہ نگاران) تھانہ رنمل شریف کے علاقہ ٹھٹھہ نیک میں زمین کے تنازعہ پر بیٹے نے والد ، والدہ اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم فرار ہوگیا ۔ پھالیہ کے تھانہ رنمل شریف کے علاقہ ٹھٹھہ نیک میں محمد نواز کی 14ایکڑ زمین تھی اس کا بیٹا اسے تمام زمین اپنے نام منتقل کرانے کیلئے مجبور کرتا رہا مگروالد نوازنے اپنی زندگی میں زمین اس کے نام کرانے سے انکار کر دیا ۔ جس پر فیاض کا اکثر اپنے والد اور والدہ سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ وقوعہ کے وقت بھی نوجوان کی والد سے تلخ کلامی ہوئی تو اس نے بندوق سے فائرنگ کر کے والد نواز، والدہ ارشاد بی بی اور بہن امتل کو قتل کر دیا۔ جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔  پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ پہنچا دیں۔ پولیس نے مقتولہ ارشاد بی بی کے بھائی اشرف کی درخواست پر ملزم فیاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن