عمران خان کیخلاف قومی وطن پارٹی کے بخت بیدار کے ہرجانہ کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی
پشاور (آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کے تبادلے کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف قومی وطن پارٹی کے بخت بیدار کی جانب سے دائر کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت پر عمران خان کے خلاف کیس میں سوشل میڈیا سمیت میڈیا اینکرز کو بھی گواہ کے طور پر پیش کیا جائیگا۔