بھٹو ایٹمی پروگرام شروع نہ کراتے تو آج مودی دھمکی نہ دیتے پریکٹیکل کرتے: ڈاکٹر قدیر
لاہور (آئی این پی) محسن پاکستان سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ بھٹو شہید پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بناتے تو مودی آج دھمکیاں نہ دیتا بلکہ سب کچھ پریکٹیکل کردیتا‘ پاکستان میں ہر اچھا کام کرنیوالے کو فوری زیرو کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘ کچھ لوگ گیند لیکر گراؤنڈ میں گھو م رہے ہیں اور ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کر رہے ہیں؟ ایک گیند سے پندرہ یا بیس کھلاڑی آؤٹ ہونے کی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔