• news

ملالہ نے مجھے حوصلہ دیا، شوہر سے کہوں گی مجھے سکول جانے دے: صائمہبی بی

مینگورہ( اے ایف پی) سوات کی صائمہ بی بی 13 سال کی تھی جب مقامی رسم کے مطابق قرضے کے معاملات طے کرنے کے لئے اس کی شادی کر دی گئی۔ صائمہ بی بی جب سکول پڑھتی تھی تو کلاس میں اس کے سب سے زیادہ نمبر آتے تھے۔ اسے تعلیم حاصل کرنے کا خواب ادھورا چھوڑنا پڑا۔ اب اس کی عمر 22 سال ہے۔ اس نے اے ایف پی کو بتایا کہ ملالہ نے مجھے اس بات کا حوصلہ دیا ہے کہ اپنے شوہر اور سسرال سے یہ بات کر سکوں کہ مجھے دوبارہ سکول بھیجا جائے۔ جب ملالہ کی تصویریں اخبارات میں چھپ رہی تھیں تو سب کا کہنا تھا کہ یہ اسلام کے خلاف سازش ہے مگر میں اس وقت سے ہی اسے اچھا سمجھتی ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 5سے 16 سال کی عمر کے 25 ملین بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ ان میں 14 ملین لڑکیاں شامل ہیں۔
صائمہ

ای پیپر-دی نیشن