• news

اسلام آباد: تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں سناٹا چھا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد سے طاہر القادری نکلے تو مجمع بھی رخصت ہو گیا۔ لگتا ہے شاہراہ دستور پر رونق میلہ ختم ہو گیا۔ تحریک انصاف کے دھرنے میں بھی سناٹا چھا گیا۔ گزشتہ روز عمران سٹیج پر آئے تو  خالی کرسیوں کے سمندر نے ان کا استقبال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھرنے ویرانے میں بدل گئے اور گنتی کے کارکن ساکھ قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں طاہر القادری دھرنے کی رونق اپنے ساتھ لے گئے جہاں مظاہرین کی گہما گہمی تھی وہاں اب سناٹا ہے اور کارکن سامان اور خیموں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
دھرنوں میں سناٹا

ای پیپر-دی نیشن