• news

12اکتوبر : مسلم لیگ ن نے نواز شریف حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف یوم سیاہ منایا

لاہور(خبر نگار)میاں نواز شریف کی دوسری منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے  15سال گزشتہ روز مکمل ہو گئے۔ پاکستان کے چوتھے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز مشرف نے 12اگست کو اپنے ساتھی جرنیلوں کی مدد سے اس وقت اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جب وہ سری لنکا سے واپس آ رہے تھے اور ان کا طیارہ زمین پر اترنے سے پہلے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کو سبکدوش کر کے آئی ایس آئی کے سر براہ لیفٹیننٹ جنرل ضیاء الدین بٹ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر آرمی چیف بنا دیا گیا۔ جنرل پرویز مشرف اور ان کے ساتھی کو ر کمانڈرز اور دیگر جرنیلوں نے وزیر اعظم نواز شریف کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔جنرل مشرف آج عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ آئین شکنی اور غداری کے مقدمات ان پر چلائے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے  ملک بھر میں یوم سیاہ منایا ۔ اس موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں مشرف کے غیر آئینی اقدام کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
یوم سیاہ

ای پیپر-دی نیشن