شوبز اور سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: دیدار
لاہور (آئی این پی) نامور ادکارہ دیدار نے کہاہے کہ فی الحال شوبز اور سٹیج ڈراموں میں کام کر نے کا کوئی ارادہ نہیں صرف اپنی گھر یلو زندگی پر توجہ دے رہی ہوں۔ مجھے شادی کے بعد بھی بہت سے فلموں اور سٹیج ڈراموں میں بھاری معاوضے کے ساتھ کام کر نے کی پیشکش ہو رہی ہے مگر میں نے ہر بار اسکو مستردکر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے فی الحال شوبز سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی صرف توجہ اپنی گھریلو زندگی پر دے رہی ہوں جو انتہائی کامیاب جا رہی ہے اور جو پرستار مجھے آج بھی محبت کرتے ہیں انکی ہمیشہ شکرگزار رہوں گا اور پاکستان شوبز انڈسٹری کو میں بھی خوشخال اور آباد دیکھنا چاہتی ہوں۔