انتخابی اصلاحات کے بعد ہی مڈٹرم یا نئے الیکشن ہونے چاہیں :سیاسی قائدین
اسلام آباد (آن لائن) مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کا کہنا ہے کہ مڈٹرم الیکشن یا نئے الیکشن صرف اسی صورت ہونے چاہیئں جب انتخابی اصلاحات ہوجائیں تو پھر الیکشن کرانے میں کوئی حرج نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے ر کن اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوام نے بھاری مینڈیٹ دیاہے مٹھی بھر افراد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ پاکستان کی معاشی ترقی نہیں دیکھ سکتے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے افراسیاب خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو دھاندلی صوبہ خیبر پی کے میں نظر نہیں آتی باقی صوبوں میں نظر آتی ہے یہ ان کا دوہرا معیار ہے ۔ پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار کی بھوکی ہے ان میں روایات نام کی کوئی چیز نہیں ہے انہیں تربیت کی اشد ضرورت ہے۔