عراق: بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں80 افراد ہلاک،125 زخمی
بغداد+ باقوبہ (آئی این پی+ اے ایف پی) عراق کے دارالحکومت بغداد اور اس کے نواحی دیہی علاقے میں بم دھماکوں اور خود کش حملوں کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور125 زخمی ہوگئے ۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں بغداد کے مغربی ضلعے میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں ہوئیں جہاں یکے بعد دیگرے تین کار بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔پہلا دھماکہ قدیمیہ کے علاقے میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی چورنگی سے ٹکرادی۔ دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔بعد ازاں شاولہ کے علاقے میں ایک سڑک پر آدھے گھنٹے کے وقفے سے پہلے ایک کار بم دھماکہ اور پھر کار سوار خود کش حملہ ہوا۔آئسکریم کی دکان کے باہر ہونے والے پہلے دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جب کہ خود کش حملہ آور کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ کرنے کے نتیجے میں مزید 15 افراد جاں بحق 44 زخمی ہوگئے۔ بغداد کے نواحی شمالی علاقے کے ایک بازار میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔جبکہعراق کے زیر کنٹرول کرد علاقہ کے شہر کارا تاپہ میں 3 کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے