الیکشن کمشن 2 اقلیتی سینیٹرز کو ریٹائر کرنے کیلئے قرعہ اندازی کل کریگا
اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن کے مطابق کل 14اکتوبرکو چار اقلیتی ارکان سینٹ میں سے دو قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائر ہو جائیں گے۔ قرعہ اندازی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت میں ہو گی۔ الیکشن کمشن نے سینٹ سیکرٹریٹ کو قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس وقت اقلیتی نشستوں پر ہمن داس، امرجیت، کامران مائیکل اور ہری رام سینیٹرز ہیں۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سینٹ میں چار اقلیتی نشستیں مختص کی گئی تھیں۔