ملیحہ لودھی کو امریکہ یا اقوام متحدہ میں سفیر تعینات کئے جانے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو امریکہ یا پھر اقوام متحدہ میں سفیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی بطور سفیر اقوام متحدہ یا پھر امریکہ میں بنانے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ انہیں سفارتکاری کا وسیع تجربہ ہے اوروہ پہلے بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی امریکہ اور برطانیہ میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔