• news

مسلم لیگ ن نے بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کروا دی۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے جمع کروائی تحریک التوائے کار میں موقف اختیار کیا کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف عوام اور ارکان پارلیمنٹ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور بھارت نے نہ صرف کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ہے،  ظفروال، سیالکوٹ کے نواحی گائوں اور پسرور میں بے گناہ شہریوں کو شہید کیا ہے اور جنگی خبط میں مبتلا بھارت پاگل ہوا جا رہا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن