• news

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کے افسروں کیخلاف کارروائی کا امکان

اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر کے درجنوں افسران کیخلاف انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ  کرانے پر کارروائی کا امکان‘ افسران کی فہرست (آج) پیر کو سینٹ میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 60 کے قریب افسران جن کی آمدنی قابل ادائیگی ٹیکس ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کرتے کیخلاف وزارت خزانہ کی ہدایت پر سخت کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسروں سے ٹیکس وصول کرنے والے ادارے کے اپنے ہی افسران کی ٹیکس ادا نہ کرنے کی روش نے ٹیکس وصولی کے نظام کو بے حد نقصان پہنچا ہے۔ پورے ملک میں ایف بی آر کے ممبر‘ کمشنرز‘ ایڈیشنل کلکٹر و دیگر افسران جن کی آمدنی ٹیکس دینے کے قابل ہے مگر وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے پر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلبی بھی کی گئی ہے اور ان افسران کی مکمل فہرست سینٹ سیکرٹریٹ میں طلب کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے تمام افسران کی لسٹ سینٹ سیکرٹریٹ کو فراہم کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان تمام افسران جو ٹیکس ادا نہیں کرتے کو ملنے والے الائونسز روک لئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن