• news

16سال ہوگئے ہم مردم شماری نہیں کرا سکے، جمہوریت کا راگ الاپنے والے عملی کام نہیں کرتے: شاہی سید

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ 16سال ہو گئے ہم  مردم شماری نہیں کرواسکے، جمہوریت کی باتیں کرنے والے خود اس پر عمل نہیں کرتے،  طاہر القادری کے موقف کی حمایت کرتے ہیں وہ اپنی جنگ پارلیمنٹ میں آکر لڑیں، سانحہ ملتان کی ذمہ دارصاف صاف تحریک انصاف نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا نہیں ہے کہ سیاستدانوں نے ماضی سے سبق سیکھا ہو، جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنے والے بلدیاتی انتخابات تک نہ کروا سکے، یہ باتیں تو جمہوریت کی کرتے ہیں مگر عملی کام نہیں کرتے۔  انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کرتے ہیں خدارا دھرنے کو ختم کریں اور پارلیمنٹ میں آ کر جنگ لڑیں۔

ای پیپر-دی نیشن