• news

دھرنے اور مظاہرے ملکی استحکام اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں، جمہوری قوتیں ملکر مقابلہ کریں: جمالی

نصیرآباد (این این آئی) سابق وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی میرظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ موجودہ وقت میں احتجاجی دھرنے اور مظاہرے پورے ملک کے استحکام اور معیشیت کیلئے انتہائی نقصان دہ عمل ہے تمام جمہوری قوتوں کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہو کر تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ بلوچستان حکومت مخصوص علاقوں کو نواز کر دیگر علاقوں کی پسماندگی  پر توجہ نہیں دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈیرہ مراد جمالی میں قبائلی رہنما حاجی علی نواز سولنگی کی قیادت میں ملنے والے وفد اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن